قومی

ضلع چنیوٹ میں وزیراعلی پنجاب ویٹرنری گریجویٹس و پیراویٹس انٹرن شپ انٹرویوز کا کامیاب انعقاد

چنیوٹ (94 نیوز نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت نوجوانوں کو عملی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس انٹرن شپ پروگرام کے سلسلے میں پنجاب بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی انٹرویوز کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔

یہ انٹرویوز سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کی ہدایات اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔

ڈسٹرکٹ لیول سلیکشن کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ انٹرویوز کا عمل شفاف، میرٹ پر مبنی اور منصفانہ طریقے سے مکمل کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو نہ صرف عملی تجربہ فراہم کرے گا بلکہ انہیں روزگار کے نئے مواقع سے بھی روشناس کرائے گا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع چنیوٹ ڈاکٹر عطا سبحانی کے مطابق یہ انٹرن شپ پروگرام لائیوسٹاک سیکٹر میں تربیت یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں سنگِ میل ثابت ہوگا، جو مستقبل میں ملکی ترقی اور جانوروں کی فلاح کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button