قومی

شیخ رشید کی ضمانت منظور، رہا ئی کا حکم

راولپنڈی (94 نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے شیخ رشید احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی، پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلا سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے، شیخ رشید کے وکلاء کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button