Superior University students visit FDA office, Metro Bus Service mega project will introduce new culture in urban development, Director General Asif Chaudhry's briefing

The delegation included Muhammad Uzair Nadeem, Muhammad Owais, Saram Javed, Farhan Nawaz and Moazzam, students showed keen interest in the briefing of DG FDA.

Faisalabad(94 News City Reporter) Director General FDA Muhammad Asif Chaudhry has said that the proposed mega project of metro bus service in Faisalabad by the Punjab government can introduce a new culture in urban development, thanks to which public welfare and travel facilities as well as modern socio-economic development will be given new paths. He said this while meeting the students of a private university who visited the FDA regarding their research project, including B.S. ”O Commerce” کے طالب علم عزیر ندیم، محمد اویس، صرام جاوید، فرحان نواز اور معظم شامل تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے طلباء کے گروپ کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ایف ڈی اے کی سروسز اور ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے طلباء کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل کے معمار ہیں اور شہری ترقی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ان کے تصورات اور معلومات کو واضح ہونی چاہیئے۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے میٹرو بس سروس کے مجوزہ پراجیکٹ کے بارے میں عوامی سوچ سے متعلق ان کے سوالات پر کہا کہ اربن ٹرانسپورٹ کی معیاری اور وقار سہولیات اس شہر کا دیرینہ مسئلہ ہے جس کے پائیدار حل کیلئے حکومت پنجاب نے میٹرو بس سروس کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے مکمل ہونے سے آئندہ نسلیں جدید ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے کی معاونت سے اس منصوبے کی پلاننگ کی گئی ہے اس سلسلے میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی جاری ہے اور حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد اس منصوبے پر عملدرآمد شروع ہوجائیگا۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے طلبا کو بتایا کہ نجی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے معاملات سمیت ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول سترہ رہائشی کالونیوں اور اٹھارہ کمرشل مارکیٹس کا انتظام وانصرام بھی چلایا جارہا ہے جبکہ ایف ڈی اے کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل بھی آخری مرحلے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کیلئے ون ونڈؤ کاؤنٹر کام کر رہا ہے اور سروسز سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن 1237بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ مکمل کیا ہے جو سپورٹس کی معیاری سہولیات کے میدان میں عظیم اضافہ جس کہ ہر سطح پر پذیرائی ہوئی ہے۔ انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ اور شہری ترقی میں عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے منصوبے کی ضرورت وافادیت سے بھی آگاہ کیا۔ طالب علموں کے گروپ نے ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ملاقات کے دوران انہیں تعمیر وترقی کے حوالے سے بے حد مفید معلومات حاصل ہوگی ہیں جو انکے ریسرچ پراجیکٹ اور دیگر تعلیمی ضروریات میں کار آمد ثابت ہوں گی۔
۔۔۔///۔۔۔



