قومی

رانا ثنا اللہ اور اسحاق ڈار کی مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل

اسلام آباد (94 نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کی ہے، جیسے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔ 

مسلم لیگ کے سینیئر رہنماؤں اور وفاقی وزراء نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے اپیل کی کہ سپریم کورٹ کی بجائے ڈی چوک پر احتجاج کیا جائے ، اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ہونیوالے احتجاج کے دوران بھی ملک کے حالات خراب ہوگئے تھے ۔ 

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ن لیگی رہنماؤں کی اپیل کو مسترد کردیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ احتجاج پرصورت سپریم کورٹ کے باہر ہی ہوگا، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب نکل پڑے ہیں ، احتجاج میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ، اب سارے فیصلے عوامی عدالت میں ہی ہوں گے۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button