قومی

دودھ اور گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر 7 گرانفروشوں کو بھاری جرمانے

فیصل آباد(94 نیوز) اسسٹنٹ کمشنرسٹی سیدایوب بخاری نے دودھ اور گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر 7 گرانفروشوں کو 38 ہزار روپے جرمانہ کیا

۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی نرخناموں کے مطابق فروخت نہ کرنے پر نڑوالا روڈ پربسم اللہ ملک،رضا آباد میں غزنوی ملک شاپ،علی ہجویری شاپ،میلاد روڈ پر امبالہ،طارق روڈ پر ملک شاپ کو پانچ سے 7 ہزار روپے،منا نان سٹر کو پانچ ہزار روپے اور منصور آباد میں بیف شاپ کو 6 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی سخت ترین ہدایات کے مطابق پرائس چیکنگ کا عمل جاری ہے اورخود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔انہوں نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ صارفین سے زائد قیمتیں وصول کرنے سے باز رہیں بصورت دیگر انہیں جرمانوں کے ساتھ حوالات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button