قومی

حکومت کاروباری اور تعلیمی ادارے چلنے دے، امجد مغل

فیصل آباد (94 نیوز) کرونا میں احتیاط ضروری اب یہ زندگی کے ساتھ ہے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی ادارے چلنے چاہیئں تاکہ ملک و قوم کا نقصان نہ ہو،

یہ بات چیئرمین (پامیما) امجد علی امجد مغل نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ کرونا وباء زندگی کے ساتھ لگ چکی ہے جس کو ماسک ایس او پیز پر عمل در آمد سماجی فاصلہ سمیت احتیاطی تدابیر اور ویکسیئن کے ذریعے شکست دے کر معمولات زندگی بحال رکھنی چاہیئے، تاکہ کوئی غریب بھوکا نہ سوئے، کاروبار چلتے رہنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں ہر حال میں جاری رکھ کر طلباء و طالبات سمیت ملک کا مستقبل روشن کرنا ہوگا،

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن سے ملک و قوم کا نقصان ہورہا ہے اور تعلیم حاصل نہ کرنے سے بچے جاہلیت کی جانب گامزن ہو رہے ہیں، حکومت تاجروں، کاروباری طبقے اور تعلیمی اداروں سمیت تمام کاروباری مرکز چلتے رہنے کی ہر ممکن کوشش کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button