National

Government of Balochistan 15 Decision to open educational institutions from September

Quetta (94 news) The government of Balochistan has set up educational institutions in the province 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق چیف سیکریٹری کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ حکومت بلوچستان نے صوبے میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اجلاس میں تعلیمی ادارے وفاق کے فیصلے کے تحت 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے انتظامیہ کو کورونا کی روک تھام سے متعلق آگہی دی جائےگی۔ اس میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور عملے کو وائرس سے بچاؤ کے لیے تربیت بھی دی جائے گی۔

قبل ازیں خیبر پختونخوا حکومت نے بھی صوبے میں تمام تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز نے اسکولوں کو 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button