National

Hanif Abbasi's sentence suspended, Order of release

Lahore (94news)لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں سزا معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے سزا معطل کر دی اور انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا جبکہ دیگر 7 ملزمان کو بھی رہا کر دیا گیا۔

حنیف عباسی کی جانب سے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انسداد منشیات عدالت نے فیصلے میں اہم قانونی نکات نظر انداز کئے، درخواست گزارکیخلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیااس لیے عدالت سے گزارش ہے کہ سزا کو معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے ۔

عدالت نے حنیف عباسی کی درخواست قبول کر لی اور رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا تاہم یاد رہے کہ انسداد منشیات کی عدالت نے حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button