قومی

حساس اداروں کیخلاف مہم، 8 افراد گرفتار

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اہم شخصیات اور حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈز چلانے والے 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، آرمی چیف کے خلاف ٹویٹر ٹرینڈ چلانے والے سرغنہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے ایف آئی اے نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔لاہور سے 2، گجرات اور فیصل آباد سے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
چھاپے ایف آئی اے انسداد دہشتگردی اور سائبر کرائم ونگ کی جانب سے مارے گئے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ 50 افراد سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کر رہے ہیں۔متعدد اکاؤنٹس بیرون ملک سے آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔ آرمی چیف کے خلاف ٹویٹر ٹرینڈ چلانے والے مقصود عارف کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے نے مقصود عارف کو سبزہ زار لاہور سے گرفتار کیا۔

21 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے تھے۔تمام اکاؤنٹس ایف آئی اے کو رپورٹ کیے گئے ہیں۔5 سے زائد اکاؤنٹس بلواسطہ یا بلاواسطہ ایک سیاسی جماعت سے ہیں۔200 سے زائد اکاؤنٹس بیرون ملک سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔پورے ملک میں مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبرکرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور عدلیہ مخالف مہم شروع کرنے افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز چند روز قبل کیا تھا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس اور پیجزکی چھان بین جاری ہے ، تحقیقات کا آغاز درخواست نہیں وزارت داخلہ کے احکامات پر ہوا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نفرت انگیزموادپھیلانے والے اکاؤنٹس کی تعداد کا پتہ چلایا جارہا ہے، فوج، عدلیہ مخالف مہم چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے گذشتہ ماہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لیا تھا، وزیراعظم کو سوشل میڈیا مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔عمران خان نے مہم چلانے والے عناصرکے خلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button