قومی

سب سے زیادہ قرض عمران خان نے لیا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ لیاقت علی خان سے لے کر ناصر الملک تک لیے گئے قرض سے زیادہ عمران خان نے قرض لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم مایوسی نہیں پھلانا چاہتے مگر کچھ چیزیں بتانا ضروری ہیں ، تحریک انصاف انتہائی گھمبیر مسائل چھوڑ کر گئی ہے، انہوں نے ترقیاتی بجٹ بھی 900 ارب سے 700 ارب روپے کر دیا ، پاکستان کا تجارتی خسارہ اس سال 45 ارب ڈالر رہنے کا خدشہ ہے ، سابق حکومت نے کہا تھا 4 ہزار ارب روپے کا خسارہ ہوگا ، اس وقت حکومت کا بجٹ خسارہ 5ہزار 600 ارب روپے کا ہے ، ن لیگ کے پہلے دور حکومت میں بجٹ خسارہ 16سو ارب روپےسے کم تھا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہبازشریف پوری کوشش کریں گے کہ خسارہ کنٹرول کریں ، آج بھی ڈالر کی قدر میں90 پیسے کمی ہوئی ، اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈالر190 سے 182روپے پر آگیا ہے ، شہباز شریف کی حکومت میں پاکستان کا معاشی مستقبل روشن ہے ، وزیراعظم نے نجی اداروں سے تنخواہوں میں10فیصد بڑھانے کی اپیل کی ، وزیراعظم کے کم از کم تنخواہیں25ہزار روپے کرنےکے فیصلے کو سراہا جارہا ہے ، پنشنرز کی پنشن میں فوری طور پر10فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ، میڈیا ہاوسز مالکان سے بھی اپیل ہے کہ وہ ورکرز کی تنخواہیں بڑھائیں۔

ادھرعالمی ریٹنگ ایجنسی فچ ریٹنگ نے پاکستان میں حکومت کی پر امن تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے معیشت کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی ہے ، اپنے بیان میں فچ نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پرامن انداز میں ہوئی تاہم اس سے پاکستان کے لیے قریب مدتی پالیسیوں کے بارے میں بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے جسے پہلے ہی عالمی کموڈٹی قیمتوں اور عالمی سطح پر بے یقینی کے سبب بیرونی اور مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button