دلچسپ و عجیب

جہلم میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش

جہلم (94 نیوز) ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جس کے دو منہ، چار آنکھیں اور دو ناک ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش نارمل ڈلیوری سے ہوئی ہے تاہم اسے احتیاطی طور پر انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہلم کے ڈاکٹرز کی جانب سے بچے کو روالپنڈی ریفر کردیا گیا ہے جہاں سینئر ڈاکٹرز جائزہ لینے کے بعد بتاسکیں گے کہ بچے کا آپریشن ہوسکتا ہے یا نہیں ہوسکتا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button