قومی

جڑانوالہ روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، یونس مغل

فیصل آباد (94 نیوز) مکوآنہ کی معروف سماجی شخصیت یونس مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جڑانوالہ روڈ پر تجاوزات کی بھرمار سے ٹریفک جام ہونا معمول بن چکا ہے۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریڑھی چھابڑی والے سڑک کے بیچ آجاتے جس سے ٹریفک کا گزرنا محال ہو جاتا خاص طور پر جلوی مارکیٹ سے آخری سٹاپ تک ٹریفک جام رہتی۔ انہوں نے کہا وہاں گرلز اور بوائز سکولز بھی ہیں والدین اپنی بچیوں کے صبح اور چھٹی کے وقت لینے آتے تو تجاوزات کے باعث ٹریفک جام ہو جاتی اکثر وہاں حادثات ہو تے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں خاموش ہے۔ وہاں ٹریفک پولیس کی ڈیوتی لگائی جائے اور تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ طالبات کا گزرنا بھی آسان ہو اور ٹریفک بھی معمول کے مطابق رواں دواں رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button