National

I explained a lot, don't break the assembly, but my words were not accepted, Parvez Elahi

Lahore (94 news) چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو اسمبلی مت توڑو، مگر میری بات نہیں مانی گئی۔

لاہور میں مسلم لیگ (S) کے اجلاس کے بعد چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ایک سال اور کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے۔

انہوں نے تنقیدی مسکراہٹ کیساتھ کہا کہ عمران خان کے قریب جو لوگ تھے پارٹی کی جڑیں ہی کاٹیں، چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ جن لوگوں کو 25 مئی کو آزمایا جاچکا انہیں دوبارہ آزمانے کی کیا ضرورت تھی؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن ارکان کو زیادہ فنڈز دیے وہی ضد کرتے تھے اسمبلی فوری توڑو، اب توڑ دی ہے اسمبلی، اب دیکھو کیا حال ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button