National

Challaning without any reason is an injustice of traffic police, Allama Tahir-ul-Hassan

Faisalabad (94 news) غریب لوگوں کے بلا وجہ چالان کرنا ٹریفک پولیس کی نا انصافی ہے 73سال سے سیاستدانوں نے اقتدار کی خاطر ملک کو داؤپر لگا دیا ہوا ہے یہ بات مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علماء کونسل و ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی(حکومت پنجاب)علامہ طاہر الحسن نے اپنے خصوصی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ افسران کے حکم پر ٹریفک وارڈن غریب لوگوں کو تنگ کرتے ہیں اور ناجائز چالان کرکے اپنی نوکری کو بچاتے ہیں مگر غریب آدمی کے گھر کا چولہا بجھ جاتا ہے ایسا قانون عوام کیلئے خود کشی کے مترادف ہے اعلیٰ افسران غریب عوام پر رحم کریں حرام روزی سے بہتر ہے کہ حلال تنخواہ کو ترجیح دی جائے اور آج جو عوام کا برا حال ہے یہ 73ساال سے ہمارے بگڑے ہوئے سیاستدانوں نے کیا ہے۔ صرف اپنے اقتدار کو حاصل کرنے کیلئے عوام کو دھوکے میں رکھا جاتا ہے، امیر آدمی امیر تر ہو رہا ہے اور غریب آدمی اپنے بچوں کی تعلیم بھی مکمل نہیں کروا سکتا۔ آج ملک میں مہنگائی کا جو طوفان ہے وہ ایک ذخیرہ اندوزوں اور مافیا کا گٹھ جوڑ ہے۔ کوئی حکومت بھی ان مافیا کیخلاف کوئی موثر کاروائی نہ کر سکی ہے پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے ایک ایماندار قیادت کی ضرورت ہے آج اگر عوام تنگ دستی کی زندگی گزار رہی ہے تو اس میں تمام مزہبی و سیاسی قیادتوں کا قصور ہے کہ وہ عوام کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کر سکے۔

علامہ طاہر الحسن نے کہا کہ اس ملک میں پروٹوکول نے سب کو اقتدار کی دوڑ میں لگا دیا ہے۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی سنجیدہ نظر نہیں آرہا پاکستان کے مسائل کا واحد راستہ خلفائے راشدین کے نظام میں ہے جن کے دور حکومت میں امیر المومنین کیلئے کوئی پروٹوکول نہیں تھا وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے راتوں کو بھی پہرہ دیتے تھے اور عوام کی بہتری کیلئے انکے پاس ایسا نظام تھا کہ آج بھی دنیا انکے نظام کو اپنالے تو دنیا کا ہر طبقہ کامیابی کی طرف چل نکلے گا مگر بدقسمتی ہے کہ ہم اس نظام کو لانے میں ناکام رہے اور انگریز کا بنایا ہوا قانون آج بھی ہمارے اوپر مسلط ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button