قومی
این اے 91 سرگودھا کے 20 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ جاری


سرگودھا(94 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے حکم پر سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
ری پولنگ میں (ن) لیگ کے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے کیونکہ ان پولنگ سٹیشنز سے واضح کامیابی ہی کسی ایک کی کامیابی اور ایک کی ناکامی کا تعین کرے گی۔



