بین الاقوامی

ایران کے نائب وزیر صحت کے بعد نائب صدر میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

تہران (94 نیوز) ایران کے نائب وزیر صحت کے بعد خاتون نائب صدر کو بھی کرونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی نائب صدر برائے خواتین اینڈ فیملی افیئرز معصومہ ابتکار کو بھی کرونا وائرس ہوگیا ہے۔ جس کی باقاعدہ تصدیق ہو گئی ہے۔ اس سے قبل ایران کے نائب وزیر صحت میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ معصومہ ابتکار 1979 کے انقلاب کے دوران امریکی سفارتخانے کا محاصرہ کرنے والوں میں شامل تھیں، انگریزی بولنے کی صلاحیت کے باعث انہیں مغربی دنیا میں ’English-language spokeswoman‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

چین کے بعد ایران کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 254 لوگوں میں اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے اموات کی شرح سب سے زیادہ یعنی 10 فیصد ہے جبکہ باقی جگہوں پر یہ شرح صرف 2 یا 2 اعشاریہ 3 فیصد تک ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button