کامرس

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی (94 نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیربعد ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو ملاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ صبح سویرے ہی شدید مندی کا شکار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 1.58 روپےاضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 199 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 314 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 470 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی کاروبار میں برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ، یہ سفر اب منفی میں جا چکاہے ، انڈیکس میں 171 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 41 ہزار 143 پوائنٹس پر آ گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button