Islamabad Head Constable Ashraf and his son's killers arrested


Islam Abad (94 news) جی الیون میں کانسٹیبل اشرف اور ان کے بیٹے کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو بنوں سے گرفتار کیا ،ملزمان سے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پولیس کے ہیڈکانسٹیبل اوران کے بیٹے کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف نے موٹر سائیکل چراتے مسلح ملزمان کو دبوچ لیا اور بیٹے کو آواز دی، پولیس اہلکار کو حاوی دیکھ کر لڑائی کے دوران ایک ملزم نے پستول نکال لیا،دوسرے ملزم نے محمداشرف کو سینے پر گولی مار دی۔ جس کے بعد مسلح ملزمان نے بیٹے کو بھی گولیاں مار دیں۔
واقعہ کے بعد محمد اشرف کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیاتھا۔پولیس نے سیف سٹی اور نجی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ڈکیت دو ہفتے قبل بھی علاقے میں واردات کرچکے ہیں۔



