تقریبات/سیمینارز

ہم کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، خورشید جیلانی ڈائریکٹر انفارمیشن

فیصل آباد(94 نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لائل پور میوزیم میں ریلی نکالی گئی جس میں طلباء کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔

ریلی کی قیادت ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی نے کی۔ میوزیم آفیسرز اورطلباء نے بینرز اٹھا رکھے تھے۔شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کی طرح ہم بھی آج لائل پور میوزیم فیصل آباد کے پلیٹ فارم سے یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں۔ دراصل یکجہتی کشمیر اس عزم کے اعادہ کا دن ہے کہ ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے اور ہم اس عزم کا بھی اظہار کرتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اور دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر ان کی آواز بنیں گے تاکہ کشمیری اپنا حق خود ارادیت حاصل کر سکیں اور آزادی کی منزل پا سکیں۔

میوزیم فیلڈ آفیسر شہناز محمود کاکہنا تھا کہ ہم بھارت کی کشمیریوں پر غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان کا اصولی موقف یہی ہے کہ مسئلہ کشمیر عوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت اور عوامی رائے شماری سے حل ہونا چاہیے تاکہ برصغیر میں امن کی فضا قائم ہو سکے۔آج کے دن ہم یاد دلانا چاہتے ہیں کہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں وہ اپنے آپ کو اکیلا مت سمجھیں پاکستان کی بھر پور حمایت ان کے ساتھ ہے اور ہمارا صرف ایک ہی نعرہ ہے” کشمیر بنے گا پاکستان ”۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button