ہمارے اجداد نے اس وطن کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا، جاوید آفتاب گل


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) سکارلٹ ہاکی کلب سیکرٹری جاوید آفتاب گل نے کہا ہے کہ پاکستان 14اگست کو معرضِ وجود میں آیا تھا اوریہ وطن بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس حصول میں ان گنت قربان ہوئیں ہمارے اجداد نے اپنا دن رات ایک کرکے اس وطن کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا یہ آزادی ہمیں بہت مشکل سے ملی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر ہمیں اسی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے جو کہ قائداعظم کی قیادت میں تحریک پاکستان میں موجود تھا۔انہوں کہا کہ کسی بھی قوم کیلئے آزادی کا دن کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہوتا،مگر آزادی کی حقیقت اور اہمیت کو وہی سمجھ سکتا ہے،جس نے غلامی کی سی زندگی گزاری ہو۔ کیونکہ قید چاہے سونے کے پنجرے میں ہو یا ہیروں سے جڑے قفس میں آزادی کا نعم البدل نہیں ہو سکتی آزادی کی قدر وہ ہی جانتا ہے جس نے جدوجہد آزادی میں حصہ لیا ہو یا، آزادی حاصل کرنے کیلئے اپنے پیاروں کی قربانیاں دی ہوں یا پھر جس کے آبا اجداد نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کر کے اس گلشن کی آبیاری کی ہو۔



