قومی

گورنر پنجاب نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا

لاہور (94 نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا۔

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے کا سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے، جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں۔

نائب صدر ن لیگ نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو فتنہ گردی سے پاک رکھنا قومی فریضہ ہے۔
یہ ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ گورنمنٹ کالج جیسے تاریخی ادارے میں فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کا گھس کر سیاسی سرگرمیاں کرنا ہرگز قابلِ قبول نہیں۔مریم نواز کی ٹویٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سیاسی لیڈر اپنے خیالات کے اظہار کیلئے یونیورسٹی ہی جاتے ہیں،آپ جدید سیاسی رجحانات سے نابلد ہیں اور سوائے سازش کے آپ کی کوئی سیاسی حکمت عملی نہیں تو آپ ایسے احمقانہ مطالبے کر رہی ہیں۔

یاد رہے چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جی سی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button