international
Sikh leaders in Canada at risk of murderous Indian attacks, intelligence agencies warn


Ottawa (94 news) کینیڈا میں مزید سکھ رہنماؤں کو بھارت کے قاتلانہ حملوں کا خطرہ درپیش ہے، انٹیلی جنس ادارے نے وارننگ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اہلکاروں کی جانب سے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے مبینہ قتل کے بعد کینیڈین پولیس اور انٹیلی جنس نے ایک اور سکھ رہنما کو وارننگ دیدی جس میں کہا گیا ہے کہ ان کو بھی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے قتل کئے جانے کا خطرہ ہے۔ کینیڈین انٹیلی جنس نے گرونانک گوردوارے کے سینئر رکن گرمیت سنگھ کو متنبہ کیا۔
کینیڈین قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گرمیت سنگھ سے ملاقات بھی کی۔ کینیڈین پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گرومیت کی جان کو سنگین خطرات درپیش ہیں تاہم سکیورٹی معاملات کے سبب مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔