National

Commissioner's visit to various centers of matric annual examinations, high discipline and transparency should be maintained, Salut Saeed.

Faisalabad(94 news) کمشنر/چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سلوت سعید نے میٹرک سالانہ امتحانات کے مختلف سنٹرزکا دورہ کیا۔

وہ گورنمنٹ کنڈرگارٹن ہائی سکول اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین عیدگاہ روڈ گئیں اورانتظامی وحفاظتی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ نظم ونسق اورشفافیت کو برقرار رکھا جائے۔کمشنر نے امتحان میں شامل امیدواروں کے رولنمبرسلپس کے مطابق بیٹھنے اور لائٹ وپنکھوں کے فنکشنل ہونے کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے نگران عملہ کی حاضری بھی چیک کی اور واضح کیا کہ شفاف امتحانات ترجیح ہے لہذا ڈیوٹی سٹاف اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button