National
Customs officials foil smuggling attempt at Karachi airport, foreign woman arrested


Karachi (94news) کراچی ایئر پورٹ پرکسٹم انٹیلی جنس حکام نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، کسٹم حکام نے دوحہ سے آنے والی غیرملکی خاتون سے ممنوعہ انجکشن برآمد کرلئے جن کی مالیت3 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ میں کسٹم انٹیلی جنس حکام نے دوحہ سے آنے والی پرواز سے غیر ملکی خاتون سے کروڑوں روپے کے ممنوعہ انجکشن برآمد کرلئے، خاتون سے11ہزارممنوعہ انجکشن برآمد ہوئے جو اس نے اپنے سامان میں چھپا رکھے تھے، کسٹم حکام نے خاتون کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی.



