قومی

کراچی دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک، ایک فرار

کراچی (94 نیوز) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران کراچی دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔

کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اللّٰہ ڈنو اور نواب کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے بیگ میں دھماکا خیز مواد تھا، اس لیے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا۔

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صدر اور کھارادر میں دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

دھماکوں سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تجزیاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button