تقریبات/سیمینارز

ہمیں اپنی صفوں میں رواداری ہم آہنگی اور اتفاق کی فضاء کو برقرار رکھنا ہو گا، محمد فیض رسول

تاجر برادری پاکستان کی سالمیت کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، الحاج نصیر یوسف وہرہ

فیصل اباد (94 نیوز)  وطن عزیز کی سالمیت واستحکام اور ان کے لیے رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کی اشد ضرورت ہے تمام علماء کرام خطباء حضرات اور ذاکرین مجالس اپنے خطبوں اور تقریروں میں مثبت اور معتدل انداز اختیار کریں تا کہ امن امان کی صورت حال کو بہتر کیا جا سکے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کا خاتمہ ہو سکے-

اس سلسلہ میں تحریک اہلسنت پاکستان کے تمام علماء کرام اور ذمہ داران بین المسالک رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے جس کا واضح ثبوت آج مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار فیصل آباد میں تمام مسالک کے جید علماء کرام کے گلدستہ کا پیغام پاکستان سیمینار میں اکٹھے ہو کر ظاہر ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک اہلسنت پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول حیدر سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان نے مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار میں تمام مسالک کے جید علماء کرام سے پیغام پاکستان سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا  اس موقع پر مکتبہ فکر تحر یک اہلسنت پاکستان مرکزی ناظم اعلی مولا نا مفتی ڈ اکٹر یونس رضوی۔ مرکزی صدر کلاتھ بورڈ اتحاد گروپ پاکستان الحاج نصیر یوسف وہرہ، مولانا احمد یوسف انور،صاحبزادہ حافظ محمد امجد، قاری محمد ارشد مکتبہ الحدیث، مکتبہ اہل تشیع ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا مرکزی صدر کلاتھ بورڈ اتحاد گروپ پاکستان الحاج نصیر یوسف وہرہ نے  خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہمیں اپنی صفوں میں رواداری ہم آہنگی اور اتفاق کی فضاء کو برقرار رکھنا چاہیے اس سلسلہ میں تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی اشد ضرورت ہے  ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی  نے  خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجود و حالات میں انتظامیہ سکیورٹی ادارے اور تمام مسالک کے جید علماء کرام مل کر ایک منظم طریقہ کارکو وضع کرنا چاہیے تا کہ ملک دشمن عناصر کو کسی قسم کی تخریب کاری کا موقع نا مل سکے۔اس موقع پر مولانا سید حیدر رضا شاہ، پاکستان سنی تحریک کے امیر پروفیسر محمد آصف رضا قادری، صاحبزادہ محمد منشاء سالک، مولانا حافظ احد عمر فاروق،، مولانا حفیظ، ندیم وہرہ، انیس الرحمن، ڈاکٹر منور فیاض، پیرمحمد شامر القادری، عاشق حسین رضوی، لالہ عمر فاروق،احسن نصیر، رانا محمد عابد اور سجاد خان بھی موجود تھے۔ آخر میں ملک پاکستان، تینوں مسلح افواج کی سالمیت کے لئے دعا بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button