بین الاقوامی

ترکیہ اور شام میں زلزلہ، ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا

انقرہ (94 نیوز) ترکیہ اور شام میں آنیوالے زلزلے کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ، دونوں ممالک میں اب تک مجموعی طور پر 1880افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں اب تک 1300افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ، جبکہ زخمیوں کی تعداد 5ہزار سے زائد ہے، شام میں ہلاکتوں کی تعداد580سے ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد جبکہ 2ہزارسے زائد افراد زخمی ہیں۔ دونوں ممالک کے حکام کہنا ہے کہ زلزلے سے تباہ ہونیوالی عمارتوں کے ملبے تلے تاحال ہزاروں افراد دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button