ڈائریکٹر پبلک انسٹریکشنز (سیکنڈری ایجوکیشن) پنجاب کا ارلی سکول ایجوکیشن کوتوالی روڈ کا دورہ


فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر پبلک انسٹریکشنز (سیکنڈری ایجوکیشن) پنجاب مہر مشتاق احمد سیال نے فیصل آباد کا دورہ کیا۔ڈویژنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر کشور ناہید رانا اور سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء بھی ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر پبلک انسٹریکشنز نے گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول علامہ اقبال روڈ میں قائم ارلی مارننگ سکول کا دورہ کیا۔ اساتذہ اور بچوں کی حاضری کا جائزہ لیا اور بچوں سے تعلیمی نصاب بارے سوالات کئے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور بچوں کو صبح کے وقت سکولوں میں تعلیم یافتہ بنانے کے لئے ارلی مارننگ سکولز قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کو لگن اور محنت سے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کی ہدایات کیں اور بچوں کی پڑھائی میں دلچسپی کو سراہا۔انہوں نے قائد اکیڈمی سمن آباد میں کِچن گارڈننگ کے حوالے سے ٹریننگ کا جائزہ لیااور سکول سربراہان کو کچن گارڈننگ کو فروغ دینے کے لئے آگاہی دی گئی۔ڈائریکٹر پبلک انسٹریکشنز (سیکنڈری ایجوکیشن) پنجاب نے سی ای او ایجوکیشن آفس میں فیصل آباد ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (سیکنڈری ایجوکیشن) سے میٹنگ کی اور تدریسی وانتظامی امور کو بہتر سے بہتر بنانے کے ساتھ اساتذہ اور آفیسرز کی پروموشن کے کیسز نمٹانے کی تاکید کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرز عبدالغفار اور نیاز احمد تبسم کے علاوہ ایڈیشنل ڈائر یکٹر سیکنڈری ایجوکیشن محمد ریاض، راؤعتیق احمد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سیکنڈری ایجوکیشن محمد افتخار رانا اور احمد عرفان باجوہ ودیگر افسران موجود تھے



