قومی

ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان کا ضلع فیصل آباد کے مختلف ویٹرنری ہسپتالوں کا معائنہ

فیصل آباد (94 نیوز ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال کھرڑیانوالا تحصیل جڑانوالہ، سول ویٹرنری ہسپتال 189 رب اور سول ویٹرنری ہسپتال چک جھمرہ فیصل آباد کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی، الٹرا سونوگرافی کی سہولت، سیمن سٹاک اور مصنوعی نسل کشی (AI) کے ریکارڈ، جاری ویکسینیشن مہم، کولڈ چین کے انتظامات، ویٹرنری سروسز کی فراہمی اور SPMS-9211 پر مستند ڈیٹا کی بروقت اپ لوڈنگ کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر حیدر علی خان نے ہدایت کی کہ متعلقہ عملہ مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد، ریکارڈ کی درستگی اور ڈیٹا کی شفافیت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات کو بروقت، معیاری اور آسان رسائی پر مبنی ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے اور فیلڈ میں مؤثر سروس ڈیلیوری یقینی بنائی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button