National

Chief Justice orders IG Islamabad to produce missing citizen in court by tomorrow

Islam Abad (94 news) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو لاپتہ شہری حسیب حمزہ کو کل صبح 10 بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے لاپتہ شہری حسیب حمزہ کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، آئی جی اسلام آباد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ حسیب حمزہ کی گُمشدگی پر ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب یہ ناقابل برداشت ہے، لاپتہ افراد سے متعلق پہلے ایک فیصلہ موجود ہے، فیصلے میں قرار دیا تھا آئی جی اور متعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے۔

ہائیکورٹ نے کہا کہ 23 اگست سے بندہ غائب ہے، اب یہ عدالت اس فیصلے کے مطابق ہی جائے گی۔

 چیف جسٹس نے آئی جی کو کل صبح 10 بجے تک لاپتی شہری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close