The case of appointment of the Chief Justice of Lahore High Court, the constitutional bench of the Supreme Court was broken


Islam Abad (94 news) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی تعیناتی کیخلاف سماعت کرنے والا آئینی بنچ ٹوٹ گیا، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل نےکیس سننے سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کی، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل نےکیس سننے سے معذرت کرلی۔ جس سے سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہم دونوں جوڈیشل کمیشن کے ممبر ہیں، آئینی بنچ نے کیس دوسری آئینی بنچ میں لگانے کی ہدایت کردی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سنیارٹی کوئی بنیادی حق نہیں ہے، سنیارٹی ہٹ کر چیف جسٹس تعیناتی کی ماضی کی مثالیں موجود ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کمیشن کے 2رکن یہ کیس نہیں سن سکے۔



