National

Chairperson National Commission for Human Rights and Member Commission(Punjab) Visit to Faisalabad

Faisalabad (94 news) چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے ہیومین رائٹس رابعہ جویری آغا اور ممبر کمیشن(Punjab) ندیم اشرف نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز کے ہمراہ کمشنر آفس میں بانڈڈ لیبر کمیونٹی اور مینارٹیز سے الگ الگ میٹنگز کیں۔

ایڈیشنل کمشنر ریونیو طارق خان نیازی،ڈائریکٹر پرونشیل کوآرڈینیٹر محمد خالد، واسا، لیبر، پنجاب پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران، مزدوررہنما اور مینارٹیز کے رہنما بھی موجودتھے۔ چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے ہیومن رائٹس نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے اقدامات جاری ہیں۔اجلاس کے دوران سکولوں سے باہر بچوں، مزدوروں کے سوشل سکیورٹی کارڈز، کم ازکم اجرت، بچیوں کی کم عمر میں شادی سمیت دیگر مسائل پیش کئے گئے۔چیئرپرسن نے درخواست گزاروں کے موقف سنے اور متعلقہ افسران کو فوری ایکشن لے کر رپورٹ کی بھی ہدایت کی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close