the game

Ehsan Mani's position also came on the news of the resignation of the Chairman PCB

Karachi (94 Web News Desk) Ehsan Mani is the chairman of Pakistan Cricket Board ( PCB ) کا عہدہ چھوڑنے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

سابق کپتان راشد لطیف کے حوالے سے یہ خبریں زیرگردش رہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے، اس حوالے سے احسان مانی سے استفسار کیا تو انھوں نے اسے”فیک“ قرار دیا۔

یاد رہے کہ احسان مانی کے تین سالہ عہدے کی مدت رواں برس ستمبر میں ختم ہو رہی ہے،چند ماہ قبل ان کی جانب سے مستعفیٰ ہونے کی بات منطقی بھی نہیں لگتی۔

اس سے قبل سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین احسان مانی نے استعفیٰ دے دیا ہے،راشد لطیف نے کہا کہ ان کی یہ اطلاع بالکل درست ہے تاہم پی سی بی نے اس پر چپ سادھی ہوئی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button