قومی

راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ،ملزمان گرفتار

راولپنڈی(94 نیوز) راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا ،کرکٹ میچ سے قبل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی ،ملزم کو  گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  راولپنڈی سے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے، اے ایس پی سول لائنز بینش فاطمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او ائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں چھپایا گیا خطرناک  اسلحہ پکڑ لیا جبکہ  تابع اللہ نامی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

گاڑی سے پکڑے جانے والےاسلحہ میں12 بور کی10گنز، 44 بور کی 7 رائفلز، 5 ایم پی کی 2 رائفلز،53 میگزین اور بھاری مقدار میں ایمونیشن شامل ہے۔ پولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی ہے۔ایس پی پوٹھوہار سیدعلی کاکہنا ہےکہ راولپنڈی پولیس کی کارروائی کرکٹ میچ سےقبل سی پی او محمد احسن یونس کے خصوصی سنیپ چیکنگ کے احکامات پر عملدرآمد کا نتیجہ ہے،ناجائز اسلحہ کئی جرائم کی جڑ ہے اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا۔دوسری طرف  سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑنے پر ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button