the game

When will the PSL final be? The decision has been made

Lahore (94 news) PSL according to PCB 6 Father 20 جون کی بجائے 24 جون کو ختم ہوگی اور 25 جون کو انگلینڈ روانگی کا مطلب ہے کہ اگر ٹورنامنٹ7 جون کو شروع ہوتا ہے تو ٹورنامنٹ میں صرف تین ڈبل ہیڈرز شامل ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے فرنچائز مالکان کے ساتھ میٹنگ کی تفصیلات جاری کردیں۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ پر 23 کے بجائے 25 جون کو روانہ ہوگی اورپاکستان سپر لیگ کا فائنل اب 24 جون کوکروایا جائےگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا ابوظبی میں انعقاد یقینی بنانے کیلیے قومی ٹیم کی برطانیہ روانگی کا شیڈول دو روز کیلیے آگے کردیا ہے تاہم راہیں اب بھی دشوار اور کٹھن نظر آرہی ہیں۔

فرنچائزز کو بھارت سے تعلق رکھنے والے پراڈکشن کریو میں شامل 16 افراد سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام افراد اب دبئی میں آئسولیشن مکمل کررہے ہیں، ان افراد کو گزشتہ ہفتے ابوظبی میں داخلے کی اجازت ملی تھی، ابوظبی کی انتظامیہ ان افراد کو 5 جون سے ابوظبی میں کام کرنے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ بدھ کی دوپہر تک کرلے گی، اگر اجازت ملی تو ایونٹ کا آغاز 7 جون سے ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب سرفراز احمد، ذیشان اشرف اور زید عالم سمیت 6 افراد ابوظبی پہنچ گئے ہیں جب کہ ملتان سلطانز نے اوبیڈ مکائے کی جگہ مزارابانی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button