قومی

پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کل سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد (94 نیوز) پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے کل سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری آل پاکستان پٹرول پمپس ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزارت پیٹرولیم کے ساتھ ہمارے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں، حکومت کے مجوزہ ڈیلی پرائس مکینزم کو مسترد کرتے ہیں۔

نعمان علی بٹ نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی بعد کل رات 12 بجے سے  پورے پاکستان میں پیٹرول پمپ غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button