قومی

انجمن مالکان بھٹہ ایسوسی ایشن نے مزدوروں کے تحفظ کیلئے بنائی گئی لیبر پالیسی کی حمایت کا اعلان کردیا

فیصل آباد (94 نیوز) انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن نے مزدوروں کے تحفظ کیلئے بنائی گئی لیبر پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مزدور کے بغیر مالک کی کوئی حیثیت نہیں جبکہ انڈسٹری کا پہیہ بھی مزدوروں کے بغیر چلانا نا ممکن ہے بھٹہ مالکان اپنے بچوں کی طرح اپنے مزدوروں کا خیال رکھتے ہیں اسلئے بھٹہ انڈسٹری پر مزدوروں کا راج ہے نیز بھٹوں پر بانڈڈ لیبر یا چائلڈ لیبر کا کوئی تصور نہیں تاہم حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ اس ضمن میں زمینی حقائق کو مد نظر رکھے۔

انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ مغربی پراپیگنڈے کے باجود بھی بھٹہ مزدور کا اپنے مالک سے رشتہ پہلے جتنا مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی صنعت مزدوروں کے بغیر چل ہی نہیں سکتی اسلئے ہم اپنے مزدوروں کا حق مارنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹہ انڈسٹری واحد صنعت ہے جس میں مزدور کو کام کی ادائیگی قبل از وقت بھی کر دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مزدوروں کے تحفظ کیلئے بنائی گئی لیبر پالیسی کی بھی مکمل حمائت کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button