قومی

حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کہاں پہنچا دیں؟

اسلام آباد(94نیوز)ایف بی آرنے پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا،جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے فی لٹر،ہائی سپیڈ ڈیزل122 روپے 32 پیسے فی لٹر،لائٹ ڈیزل 86 روپے 94 پیسے فی لٹر اور مٹی کا تیل 96روپے 77 پیسے ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا،مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی 8 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد ،ڈیزل پر جی ایس ٹی 13 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد جبکہ پٹرول پر جی ایس ٹی 2 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیا گیا۔ایف بی آر نے کابینہ کی منظوری سے پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ،ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول پرسیلزٹیکس کی شرح 2 سے بڑھاکر 12 فیصدکردی گئی ،ٹیکس بڑھنے سے پٹرول کی قیمت108روپے فی لٹرہوگئی ،ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلزٹیکس میں 4 فیصداضافہ کر دیا گیا ،ہائی سپیڈ ڈیزل4 روپے89پیسے فی لٹرمہنگا ہو گیاجبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 122روپے 32پیسے فی لٹرمقرر کی گئی ہے۔

 لائٹ ڈیزل پرسیلزٹیکس میں 9 فیصداضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،لائٹ ڈیزل6روپے40پیسے فی لٹرمہنگا ہو گیاجس سے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86روپے 94پیسے فی لٹرہو گئی ۔سیلزٹیکس میں 8فیصداضافہ سے مٹی کاتیل 7روپے46پیسے فی لٹرمہنگا ہو گیا،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96روپے 77پیسے فی لٹرہو گئی۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button