قومی

سرکاری ملازمین کی پنشن میں تبدیلی کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد (94 نیوز) سرکاری ملازمین کی پنشن میں تبدیلیوں سے متعلق تجاویز کی سمری  وزارت خزانہ نے  وزیراعظم کو بھجوا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن میں بڑی تبدیلیوں کی تجاویز سامنے آئی ہیں،

البتہ افواج پاکستان کے ملازمین تجاویز سے مستثنیٰ ہوں گے، پنشن کے موجودہ فارمولے کے تحت کسی بھی سرکاری ملازم کی حاصل کردہ آخری تنخواہ کے مطابق پنشن جمع کی جاتی ہے، سمری میں سفارش ہے کہ ملازمین کی آخری تنخواہ کے بجائے آخری تین سال کی تنخواہوں کی بنیاد پر پنشن کو اکٹھا کیا جائے،  سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت 35 کے بجائے 25 فیصد رقم یکمشت اور باقی 75 فیصد رقم ماہانہ قسطوں میں ادا کی جائے۔

اس کے علاوہ سرکاری ملازم کی پنشن کو تیسری سطح جیسے کہ غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ یا بیوہ بیٹی کو عمر بھر دینے کے بجائےصرف دس سال تک دینے کی بھی تجویز  ہے۔رپورٹ کے مطابق شہدا کے خاندانوں کے لیے یہ حد 20 سال کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button