قومی
یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان


پشاور (94 نیوز) کے پی کے حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ انتظامی امور نے یکم محرم الحرام کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو نئے اسلامی سال کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو چھٹی ہوگی۔



