قومی

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال،

اسلام آباد (94 نیوز) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد پاکستان کے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر امیر قطر کو 21توپوں کی سلامی دی گئی اور بچوں نے پھول بھی پیش کئے، امیر قطر کو وزیر اعظم ہاﺅس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اورپاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر ز نے بھی سلامی دی ۔

تفصیلات کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پرپاکستان پہنچ گئے وزیر اعظم عمران خان نے نور خان ائیر بیس پر امیر قطر کا استقبال کیا ، اس موقع پر معزز مہمان کو 21توپو ں کی سلامی دی گئی اورپھول پیش کئے گئے ۔وزیر اعظم عمران خان نے امیر قطر کی گاڑی خود ڈرائیو کرکے وزیر اعظم ہاﺅس روانہ ہوئے جہاں امیر قطر کوگارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے معزز مہمان کو سلامی دی ۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امیر قطر وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔اپنے دورے کے دوران وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں معاشی اشتراک اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہو گی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے ۔ترجمان نے کہا کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط ہو گا۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button