Events / Seminars

The foundation and development of Pakistan includes the blood of our martyrs, CPO

شہداء پشاورکی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں کمشنر سلوت سعید، ڈپٹی کمشنر عمران حامد، سی پی او سید خالد محمود اور سی او او ایجوکیشن افتخار خان شامل ہیں

Faisalabad (94 news) ہمارا ملک بہت قربانیوں سے حاصل کیا گیا، اس کی بنیادوں اور ترقی میں ہمارے شہدا ء کا خون شامل ہے، یہاں حاضر ہونے کا مقصد ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا جائے، ان کی قربانیوں کی بدولت ہم یہاں کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی نے باغ جناح پارک میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہداء پشاورکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔ جس میں ڈویژنل کمشنر سلوت سعید،ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ، سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی اور ایس پی صدر ڈویژن شمس الحق درانی کے علاوہ ضلعی وپولیس افسران نے اور سول سوسائٹی نے شرکت کی، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور گلدستے رکھےاس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے سانحہ پشاور کے شہداء کو سلام پیش کیا اور کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب متحد ہیں اور وطن کی بقاء کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا سی پی او نےمزید کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے وطن عزیز کی سلامتی کے لئے اپنی جان ہتھیلی پررکھ کر سروسز فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے سانحہ کے غازیوں کے لئے دعابھی کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button