بین الاقوامیقومی

پاکستان میں امیر کویت کی وفات پرایک روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر18 دسمبر کو ایک روزہ قومی یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے امیر کویت کی وفات پر کویتی عوام اور شاہی خاندان سے یکجہتی کے لئے 18 دسمبر کو ’’قومی یوم سوگ‘‘منایا جائے گا۔ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

واضح رہے کہ کویت کے امیر شیخ نواف ال احمد  الصباح ہفتہ کو 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button