قومی

ٹاؤن شپ لاھور کے معروف سماجی و سیاسی کارکن سید شاہ نواز کو سپردِ خاک کردیا گیا

لاہور (94 نیوز طاہر محمود جہانگیری) ٹاؤن شپ لاھور کے معروف سماجی و سیاسی کارکن سید شاہ نواز کو سپردِ خاک کردیا گیا،
تفصیلات کے مطابق لاھور کے معروف سماجی و سیاسی کارکن شاہ نواز عرف چھینا کو ٹاؤن شپ کے قبرستان میں آج سپردِ خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ سیکٹر بی ون کے 13 بلاک کی غوثیہ قادریہ مسجد کے باہر ادا کی گئی ۔ محروم کے نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں، سیاسی و سماجی، ادبی ثقافتی اور علمی تنظیموں دینی مدارس دینی جماعتوں کے کارکنوں مقامی صحافیوں کے علاوہ شہریوں کی بھاری تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ روزنامہ بےتاب اسلام آباد کے ایڈیٹر اور سینر صحافی نے خصوصی شرکت کی۔

سید شاہ نواز مسلم لیگ ن کے دیرینہ نظریاتی سرگرم رکن و کارکن تھے ۔ اپنی سیاسی جماعت کے لیے انہوں نے بہت سی قربانیاں دیں استعداد و جبر اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ ان کی ناقابل فراموش سماجی و سیاسی خدمات ایک عرصہ تک یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی ناگہانی موت سے علاقہ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ وہ علاقہ کا قیمتی سرمایہ تھے ۔

یاد رہے سید شاہ نواز کل رات اچانک حرکت کلب بند ھونے کے باعث انتقال فرما گئے تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button