کھیل

ویمنز ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

94 نیوز۔ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شیمائن کیمبل کی شاندار 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 7وکٹ سے شکست دے دی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں پہلے نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی جس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 162رنز اسکور کئے۔

 بروک ہالیڈے نے 40، ایسا بیلا گیز نے 39رنز کی اننگز کھیلیں، الیا ایلین نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز ویمن نے ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، شیمائن کیمبل نے ذمہ دارانہ اندا ز میں بیٹنگ کی اور ناٹ آؤٹ رہتےہوئے 90 رنز کی باری کھیل کر ٹیم کو سات وکٹ سے میچ جتوادیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button