the game

West Indies cricket team reaches Multan

Multan (94 news) پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سیریز کا آغاز 8 جون سے ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز کیلئے اسلام آباد پہنچی جہاں سے اُسے نجی ایئر لائن کے ذریعے ملتان پہنچایا گیا، ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 8 جون کو ہوگا۔

شیڈول کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا ٹریننگ سیشن منگل کی شام ساڑھے 4 سے رات 8 بجے تک ہوگا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹریننگ سیشنز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور مہمان سکواڈ کے کپتان نکولس پوران میڈیا کانفرنسز کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 8 جون، دوسرا ون ڈے 10 جون جب کہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ اتوار 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملتان سٹیڈیم میں 14سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close