بین الاقوامی

کرونا وائرس کا ایرانی پارلیمنٹ پر حملہ،23اراکین متاثر

تہران (94 نیوز) ایران میں کرونا وائرس نے اراکین پارلیمنٹ کو بھی متاثر کرنا شروع کردیاہے۔ اب تک 23 اراکین کرونا وائرس میں مبتلاہو گئے ہیں ۔بگڑتی ہو ئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی فورسز کو مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت کے ساتھ تعاون کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں مجموعی طور پر اب تک 2336 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 77 ہے ۔ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر نے سرکاری میڈیا کو بتایا ہے کہ 23 اراکین کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای کے حکم کے بعد 3 لاکھ فوجیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ایرانی وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں بڑا طبی آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت چھوٹے بڑے علاقوں میں سپرے اور دیگر احتیاطی تدابیر استعمال کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button