قومی

وزیر گلگت بلتستان کرنل(ر) عبیداللہ کو اغوا کر لیا گی

اسلام آباد (94 نیوز) وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ کو اسلام آباد سے گلگت جاتے ہوئے بابو سر کے مقام پر مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

 نجی ٹی وی "جیو نیوز ” کے مطابق کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ سے  جی بی اے ہنزہ 6 سے منتخب ہوئے تھے، پولیس ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کو اسلام آباد سے گلگت آتے ہوئے بابوسر سے اغوا کیا گیا، اغوا کاروں نے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ میری گلگت بلتستان کے وزیر عبیداللہ سے بات ہوئی ہے، صوبائی وزیر کی رہائی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، علمائے کرام اور عمائدین بھی مذاکرات میں شامل ہیں۔

فیض اللہ فراق نے مزید بتایا کہ تھک جل کے مقام پر مذاکرات کا آخری مرحلہ جاری ہے اور میں تھک جل کے مقام پر جرگے میں موجود ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button