قومیکامرس

لوٹا گیا پیسہ احتساب کے بغیر واپس لانے کیلئےحکومت کا ایمنسٹی سکیم لانے کا اعلان

اسلام آباد(94 نیوز) ایمنسٹی سکیم کی سب سے زیادہ مخالف جماعت تحریک انصاف کے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں تجاویز بھی طلب کرلی ہیں۔ اسلام آباد میں پری بجٹ میٹنگ اور گروتھ اینڈ ان ایکویلیٹی ان پاکستان بک لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ ملکی اور غیر ملکی اثاثوں کو ظاہر کرنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی لائی جائے گی جو کہ بجٹ سے پہلے پیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری ٹیکس ایمنسٹی کا پر زور مطالبہ کررہی ہے اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے خدوخال تیار کیے جارہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ ویلتھ ٹیکس کا بہت بڑا حامی ہوں، اس کے علاوہ وراثتی ٹیکس کی بھی حمایت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام سے معیشت پر اثرات پڑتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی مجرم کو سزا نہ دی جائے، یہ قانون کا تقاضا ہے اگر ایسا چلتا رہا تو اس سے معیشت کو طویل عرصے میں فائدہ ہوگا نقصان نہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پر اشرافیہ کا قبضہ ہے، طاقتور طبقات معاشی فیصلوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اثاثہ جات پر ایمنسٹی اسکیم کاروباری لوگوں کی طرف سے مانگی جا رہی ہے، ہم نے تجاویز طلب کی ہیں، اسکیم اگر آئی تو بجٹ سے پہلے آئے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو اسکیم پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

 واضح رہے کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے ایمنسٹی سکیم لائے جانے پر عمران خان نے بھرپور تنقید کی تھی۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button