نظریاتی اختلافات کے باوجود ذاتی مفاد سے بالا تر ہوکر ایک دوسرے کو ترجیح دینا ہوگی، شاہد علی صدر پریس کلب

پروفیشنل فوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ممبران کو کیمرہ بیگ کی تقسیم کی تقریب، صدر محمد صادق اور جنرل سیکرٹری سعید سومی کی خصوصی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) پروفیشنل فوٹو جر نلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ممبران کو کیمرہ بیگ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب شاہد علی ، سیکرٹری اعزادار حسین عابدی نے کہاکہ نظریاتی اختلافات کے باوجود ذاتی مفاد سے بالا تر ہوکر مثبت سوچ کو اجاگر کرتے ہوئے ایک دوسرے کی فلاح وبہبود کو ترجیحی دینا ہوگی ایک دوسرے کی مخالفت کیے بغیر کارکنوں کی بہتری کیلئے کام کر نے میں ہی آپ کی نیک نامی ہے ،اپنے کارکنوں کی اصلاح کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے متعلقہ سیمنیار، ورکشاپس ومزیدپروگرام کا انعقاد کیا جائے تاکہ جدید دور میں اپنے کام میں مہارت حاصل کرسکیں انھوں نے مزیدکہا صحافی آپس میں بھائی چارے کی فضا پیدا کرتے ہوئے معاشرے میں رول ماڈل کا کردار ادا کریں صحافی کا کام معاشرے کی عکاسی اور حقائق سے پردہ ہٹانا ہوتا ہے پریس کلب اور صحافتی تنظیمیں پروفیشنل فوٹو جر نلسٹس کی معترف ہے اور اپنی مثال آپ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کی روحانی برکات تبھی حاصل ہوں گی جب ہم اپنے اخلاق کو بہتر بنائیں، جھوٹ، غیبت اور فضول مشاغل سے بچیں۔ صدر پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس محمد صادق نے کہا کہ ہماری تنظیم مثبت سوچ کیساتھ ساتھ فیصل آباد پریس کلب ممبران سمیت اپنے ورکروں کیلئے ہر فلاحی کام کرنے کیلئے تیار ہے جس میں پروفیشنل فوٹوگرافرممبران کو سہولیات میسر کی جائیں گی انجمن اسلامیہ کے صدر پرویز خالد شیخ نے پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ممبران کے جذبے کو دیکھتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے صدر پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس محمد صادق نے اپنی طرف سے پروفیشنل فوٹو گرافر ممبران کی بیٹی کی شادی پر ایسوسی ایشن کی طرف سے 50 ہزار روپے دینے اورفیملی کے فری میڈیکل علاج کی سہولت کااعلان کیا جنرل سیکر ٹری سعید سومی نے انجمن اسلامیہ کے صدر پرویز خالد شیخ ،مہمانان خصوصی صدر وسیکرٹری فیصل آباد پریس کلب کا شکریہ ادا کیا آخرمیں پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ممبران کو کیمرہ بیگ تقسیم کیے گئے۔



